by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹی20 ورلڈکپ کے فاتح بھارتی کپتان سوریاکمار کی قیادت سے چھٹی، وجہ بھی سامنے آگئی

سوریا کمار یادیو – فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا ٹائٹل جتوانے کے محض تین ماہ بعد ہی اسٹار بیٹر سوریا کمار یادیو کو ناصرف کپتانی سے ہٹادیا گیا بلکہ انکی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ہی چھٹی کردی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کپتان سوریا کمار کی چھٹی کرنے کی تصدیق کی۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اس حیران کن فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے فوراً بعد سوریا کمار کے حوالے سے ایسا فیصلہ کرنا یقیناً ایک مشکل انتخاب تھا لیکن عام طور پر ورلڈکپ کے بعد آپ مستقبل کا جائزہ لیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم اور اگلے دو سال بعد آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سائیکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے محسوس کیا کہ آگے بڑھنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ بھارت نے سوریا کمار کی کپتانی میں ورلڈ کپ کا دفاع کیا، لیکن بطور بیٹر ان کا اپنا ٹورنامنٹ ان کے معیار کے مطابق نہیں رہا تھا، جہاں انہوں نے 9 اننگز میں 136 کے اسٹرائیک ریٹ سے 242 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب، شریاس ائیّر نے آئی پی ایل میں اپنی شاندار بیٹنگ اور قیادت کی بدولت سلیکٹرز کا اعتماد جیتا، وہ اب بھارتی ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔ 



PNP

Comments are closed.