امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے جہاں ان کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران پہنچنے پر محسن نقوی کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم منجمد فنڈز کے حجم اور ان کے جاری ہونے کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔
PNP
Comments are closed.