حافظ نعیم گلگت میں شکست کا غصہ پی پی پر نکال رہے ہیں، سعدیہ جاوید
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیدیا۔
کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں مسترد ہونے کے باعث حافظ نعیم الرحمان اپنی شکست کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی حقیقت کراچی کے شہری بخوبی جانتے ہیں۔ کراچی کے 9 ٹاؤنز کا بیڑا غرق کرنے والے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے گلگت تک عوام کے دلوں میں راج کرتی ہے۔
PNP
Comments are closed.