by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہمارے کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ محنت اور خود اعتمادی سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے: بلاول کی

کراچی (پی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے انگلینڈ کے  ساتھ میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق چئیرمین پی پی پی  بلاول بھٹو نے کہا کہ آخری وکٹ پر شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو فتح دلانے پر شاداب خان اور حارث رؤف کو شاباش ۔ شاداب خان کی ناقابلِ شکست سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ یادگار شراکت قومی کرکٹ کا قابلِ فخر لمحہ ہے ۔مشکل ترین صورتحال میں ہمت نہ ہارنا پاکستانی ٹیم کے جذبے، حوصلے اور عزم کا مظہر ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ محنت اور خود اعتمادی سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور دیگر بولرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کی کامیابی کی بنیاد رکھی۔  پاکستانی ٹیم کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد، امید ہے کھلاڑی اسی جذبے سے ملک کا نام روشن کریں گے۔ 

 
 



PNP

Comments are closed.