by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امیر گیلانی کی اپنے نومولود بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

امیر گیلانی کی اپنے نومولود بیٹے ازمیر حسین گیلانی کے کان میں اذان دینے کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ امیر گیلانی نے اسپتال سے نومولود بیٹے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

امیر گیلانی نے بیٹے کا نام سید ازمیر حسین کمال گیلانی بتایا اور لکھا کہ ازمیر کے معنی شیر ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا۔

ماورا اور امیر نے برسوں کی دوستی اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی اور یہ ان دونوں کا پہلا بچہ ہے۔

 

PNP

Comments are closed.