by Rao Imran Suleman
Rao Nama

طلاق کا معاملہ، راولپنڈی میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

راولپنڈی (پی این پی)راولپنڈی میں تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص طلاق کے معاملے پر یونین کونسل کے دفتر آیا تھا، متاثرہ شخص یوسی دفتر سے نکلا تو خاتون نے تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے بتایاکہ تیزاب سے زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.