by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلسطینیوں کی مزاحمت کی کامیابی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی حافظ نعیم الرحمان

کراچی ( پی این پی )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وہ تمام لوگ مبارکباد کے قابل ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کیا۔ فلسطینیوں کی مزاحمت کی کامیابی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی۔

’’ادارۂ نورِ حق‘‘ کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی لابی کو شکست ہوئی ہے۔اسرائیل نے 90 ہزار فلسطینی شہید کیے، فلسطینیوں کی استقامت نے بتایا کہ صہیونیت کے مقابل کیسے مزاحمت کی جاتی ہے، اس مزاحمت نے پوری دنیا کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا اور یہ اسی مزاحمت کی کامیابی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی۔ مقبوضہ  کشمیر کی قرار داد موجود ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ویٹو نظام نے پوری دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  کہ ملک میں سیاسی افراتفری ہے، مرکز و صوبے میں عوام کی حکومت نہیں، بلکہ یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہیں۔کراچی دنیا کا بدترین رہائشی شہر بن چکا ہے، سندھ بھر میں کرپشن و لوٹ مار ہے، زبانی جمع خرچ اور تاثر بنانے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ عوام نے میئر جماعتِ اسلامی کا منتخب کیا مگر وہ چھین لیا گیا۔ ہمارے ٹاؤنز بھرپور ترقیاتی کام کر رہے ہیں، سکول سڑکیں پارکس بنا ئے جا رہے ہیں، سیوریج، پانی اور کچرے کا اختیار ٹاؤنز کے پاس نہیں ہے اس لیے حالات نہیں بدلتے۔

قبل ازیں امیرِ جماعتِ اسلامی نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پاک ونڈر گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں ہیں، اس گراؤنڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.