by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بانی اور بشریٰ بی بی کے جیل اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے جمع

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے جمع کرادیے گئے۔

ذرائع کے مطابق رقم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کھانے پینے اور روز مرہ ضروریات کے اخراجات کےلیے جمع کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل نے جیل انتظامیہ کے حوالے کی۔ قواعد کے مطابق قیدیوں کی ضروریات کےلیے ان کے جیل اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائی جاتی ہیں۔



PNP

Comments are closed.