by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بانی ہوتے تو ایران پر حملے نہ ہوتے، عامر ڈوگر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملے کی ہمت ہی نہ ہوتی۔

قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب میں عامر ڈوگر نے کہا کہ ن لیگ والے ہمیں کھلاڑی اور انارٹی کہتے تھے اور خود کو مستری کہتے تھے کہ وہ ملک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ہر دور میں مداخلت ہوتی رہی ہے، اب وقت آگیا ہم اپنی اسپیس واپس لیں اور آگے بڑھیں۔

اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ 90 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستان سے کاروبار ختم کیا ہے، یہ مکمل طور پر آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ ہم میثاق جمہوریت پر بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے حسین طارق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شکوے نہیں بنتے، انہی کے دور میں فریال تالپور کو گرفتار کیا گیا، بجٹ میں صرف اخراجات ہی اخراجات نظر آ رہے ہیں۔

جے یو آئی ف کے عثمان بادینی نے کہاکہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے اضلاع کو شامل کیا جائے۔



PNP

Comments are closed.