by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جرمنی نے کوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا

فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے اور آخری میچ میں جرمنی نے کوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی، کائی ہیورٹز نے دو گول اسکور کئے، کوراساؤ کی ٹیم پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے مقابلوں میں شریک ہے۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے اس میچ کی ابتدا میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں شریک کوراساؤ کے کھلاڑیوں کی توانائی اور موومنٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی حالانکہ جرمنی نے چھٹے منٹ میں ہی فیلکس کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی تھی لیکن کوراساؤ کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اکیسویں منٹ میں اُن کی جانب سے لیوانو نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، یہ میچ کا واحد موقع تھا جب کوراساؤ کی ٹیم کھیل میں موجود دکھائی دی۔

میچ برابر ہونے کے بعد کنٹرول جرمنی نے سنبھال لیا، اُنہوں نے نہ صرف وقفے وقفے سے حریف ٹیم کے گول پر حملے کئے بلکہ گیند کو اُن کے جال میں بھی پہنچاتے رہے۔

جرمنی نے 38 ویں، پینتالیسویں، 47 ویں، 68 ویں، 78 اور 88 ویں منٹ میں گول کئے اور ایک کے مقابلے میں سات گول سے فتح حاصل کی۔



PNP

Comments are closed.