by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گِرگئیں

امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج آتے ہی بین الاقوامی تیل منڈی میں قیمتیں گر گئیں۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی سات فیصد کمی کے بعد 88 ڈالرز فی بیرل ہوگیا، برینٹ تقریباً 9 فیصد کمی کے بعد 94 ڈالرز فی بیرل پر آگیا۔

اماراتی مربن کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری طرف پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی  ہے۔

 پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔



PNP

Comments are closed.