by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قومی فٹبال ٹیم اپنا پہلا فیفا میچ کب کھیلے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

فوٹو بشکریہ پی ایف ایف 

فیفا کی جانب سے قومی فٹبال ٹیم کو فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے جس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

فیفا آسیان کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کو ڈویژن ون میں بھارت، میزبان انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسی ٹیموں کا سامنا ہو گا۔

یہ ٹورنامنٹ پاکستانی فٹبال ٹیم کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان پہلی بار فیفا کے کسی ایسے ایونٹ میں شرکت کرے گا جو ورلڈ کپ یا ایشین کوالیفائرز سے ہٹ کر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایونٹ میں شامل کیے جانے میں پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کے فیفا حکام کے ساتھ بہتر تعلقات اور سفارتی روابط نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستانی فٹبال ٹیم کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتی ہے۔



PNP

Comments are closed.