by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیشن عدالت کراچی جنوبی: انمول پنکی کے ساتھ شریک ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

فائل فوٹو۔

سیشن عدالت ضلع جنوبی کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ کے سہولت کار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے موبائل فون کی فارنزک سے شریک ملزمان کا کردار سامنے آیا، ملزمان کے اکاؤنٹس سے رقوم ملزمہ اور دیگر کو منتقل کی گئیں۔ 

عدالت نے کہا کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں بظاہر ملزمان مقدمے میں ملوث ہیں، بینک ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد سے ملزمان کے خلاف مواد موجود ہے۔ 

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ سی این ایس ایکٹ کے تحت منشیات کی تیاری میں معاونت جرم ہے۔ ملزمان کیخلاف عبوری چالان جمع کروایا جاچکا ہے، اس مرحلے پر ملزمان کو ضمانت کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔



PNP

Comments are closed.