اسرائیل کا حماس کے ڈرون کمانڈر ہمام عید کی شہادت کا دعویٰ
یروشلم / غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کے روز وسطی غزہ میں حملہ کر کے حماس کے ایک اہم کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق نشانہ بنائے گئے شخص کی شناخت ہمام عید کے نام سے ہوئی ہے، جو حماس کے ڈرون (ڈورن شعبے) کی تیاری اور آپریشنز کے ذمہ دار تھے۔ اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ ہمام عید حال ہی میں “حماس کے فضائی نظام کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے”، جو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
یہ کارروائی امریکی وساطت سے گزشتہ اکتوبر میں طے پانے والے اس جنگ بندی معاہدے کے دوران سامنے آئی ہے، جس کے تحت غزہ سے اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا اور حماس کا تصدیق شدہ عدم تسلاح طے پایا تھا۔
تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد بڑی حد تک معطل ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہیں اور پٹی کے متعدد حصوں پر اپنا ملٹری کنٹرول بڑھا دیا ہے۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسی عرصے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.