by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، امریکی گلوکار سمیت 6 افراد ہلاک

ریوڈی جنیرو(پی این پی)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرائے جس سے دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود 6 افراد ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا تھاکہ لاشیں مکمل طور پر جھلس جانے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر الیکٹرک کار پارکنگ پر گرا جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

PNP

Comments are closed.