پاکستان اور سری لنکن ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا، سیریز کی تیسری ٹیم انگلینڈ کل دوپہر ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کےلیے راولپنڈی میں موجود ہیں، آج پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس کی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہی سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن کیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کل دوپہر 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شام 4 سے 7 بجے کے دوران ٹریننگ کریں گی۔
ایک روزہ ٹرائی نیشنل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.