اسلام آباد ہائیکورٹ: ملزم کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس
جیل میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر ملزم احمد عزیز کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پر سماعت کی جہاں عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے ملزم کی میڈکل رپورٹ پیش نہیں کی۔
جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت عالیہ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ جواب دے کہ کیوں نہ تادیبی کاروائی کی جائے۔
ملزم کی جانب سے ذیشان بابر ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کو کان کا انفکیشن ہے، ملزم کی بیماری کا علاج جیل میں دستیاب نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت طبی بنیادوں پر ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔
جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش نہ ہونے پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
PNP
Comments are closed.