فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کا مسودہ تیار کرکے ٹائپ بھی خود کیا: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا ایران معاہدہ کا ڈرافٹ خود تیار کیا اور اسے اپنے لیپ ٹاپ پر ٹائپ بھی خود کیا۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے شاہد خٹک نے بھی ایران امریکا معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔
سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران امریکا امن معاہدے میں اہم کردار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیرداخلہ کی بھی کاوشیں شامل ہیں۔
PNP
Comments are closed.