کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک مرتبہ کی عالمی چیمپئن اسپین پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کھیلنے والی کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا۔
ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں گیند پر قابو رکھنے کے باوجود اسپین کی ٹیم گول نہ کرسکی اور کیپ ورڈے کے خلاف اسکا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
کیپ ورڈی کے گول کیپر وزینا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کے کئی حملے ناکام بنائے۔
میچ میں اسپین نے دو درجن سے زائد مرتبہ گول کرنے کی کوششیں کی۔ گول پر 7 نشانے کیپر نے ناکام بنائے۔ کیپ ورڈی کی دفاعی لائن کی بھی شاندار کارکردگی۔
PNP
Comments are closed.