by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باب المندب خطہ مزاحمتی قوتوں کے لیے اہم برتری، اسماعیل قانی

تہران سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آبنائے باب المندب خطے کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک اہم برتری کا باعث بنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کشیدگی نے امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ان کے مطابق اسرائیل کی سیاسی و عسکری کمزوری کا عمل مزید تیز ہو رہا ہے۔
قانی نے دعویٰ کیا کہ فلسطین اور لبنان میں شدید حملوں کے باوجود مزاحمتی گروہ اپنے مؤقف پر قائم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے طویل عرصے تک مزاحمت جاری رکھی اور دباؤ کے باوجود میدان نہیں چھوڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ باب المندب کے قریب بحیرہ احمر میں بعض امریکی جنگی سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور بعض بحری راستے عملی طور پر غیر محفوظ صورتحال اختیار کر گئے۔
قدس فورس کے کمانڈر کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم نے مختلف فریقین سے مکمل اختیار کے ساتھ بات چیت کی، جبکہ لبنان کے معاملے میں ان کے بقول سفارت کاری اور زمینی مزاحمت دونوں نے ایک ساتھ کردار ادا کیا۔

PNP

Comments are closed.