کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو دی گئی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت میں ملزم عرفان کی اپیل پر سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کو سنائی گئی سزا میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے، گواہان کے بیانات میں تضاد تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کو جون 2026 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، ملزم نے 8 دسمبر 2022 کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھر میں گھس کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پراسکیویشن نے بتایا کہ ملزم عرفان نے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ملزم پلمبر کا کام کرتا تھا اور گھر پر بچی کو اکیلا پاکر زبردستی اندر داخل ہوا، ملزم کے خلاف مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.