by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی معاہدہ نافذ، صدر ٹرمپ اور مسعود پزشکیان کے الیکٹرانک دستخط

آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت، کئی روز سے جاری ابہام ختم

0

واشنگٹن (ویب ڈیسک)  18 جون:
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding) پر الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے پر دستخط ابتدائی طور پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھے، تاہم فریقین نے عمل کو تیز کرتے ہوئے بدھ کے روز ہی الیکٹرانک دستخط مکمل کر لیے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیشرفت کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی تھی کہ معاہدے کا متن باضابطہ دستخط سے قبل جاری نہیں کیا جائے گا۔ ادھر وائٹ ہاؤس پر معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کے لیے سیاسی دباؤ بھی بڑھ رہا تھا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے معاہدے کی اہم شقوں سے آگاہ کیا، جس کے بعد کئی روز سے جاری غیر یقینی صورتحال اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اتوار کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے معاہدے کی توثیق مکمل ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.