by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قائمہ کمیٹی خزانہ میں لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز زیر بحث

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں امپورٹڈ لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز زیر بحث آگئی۔

پی پی رہنما نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 2000 سے 3000 سی سی لگژری گاڑیوں پر 40 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی۔

حکام نے مزید کہا کہ 3000 سے زائد سی سی لگژری گاڑیوں پر 41 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی لگے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق قائمہ کمیٹی نے اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجویز کی منظوری دے دی ہے۔



PNP

Comments are closed.