اسلام آباد، شوہر نے اپنی سابق بیوی اور ساس کو ہلاک کر دیا
اسلام آباد (پی این پی)اسلام آباد کے علاقے جی سکس ون فور میں سابق شوہر نے اپنی سابق بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی بلال نے چار یوم قبل بیوی کو طلاق دی تھی۔جمعرات کی صبح ملزم راولپنڈی سے اسلحہ سمیت اسلام آباد پہنچا اور سابق بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.