by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لیٹ ریٹرن فائلنگ پر سرچارج میں اضافے کی تجویز منظور

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ نے لیٹ ریٹرن فائلنگ پر سرچارج میں اضافے کی تجویز منظور کر لی، زائد ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ کرنے والے شخص پر جرمانے کی تجویز کو بھی منظور کرلیا ہے۔

ایف بی آرحکام کے مطابق کمپنی کے لیے ریٹرن تاخیر پر اے ٹی ایل میں شمولیت کا سرچارج پہلے  25 ہزار روپے تھا، جسے 1 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے سرچارج 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ انفرادی ٹیکس دہندہ کیلئے سرچارج 1 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.