by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کیلئے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے: مریم نواز

— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولاد خاص طور پر بیٹیوں کو اعتماد اور جینے کا حوصلہ دینے والے ہر والد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باپ سائبان کی مانند خود کڑی دھوپ اور تیز بارش سہہ کر بھی بچوں کو سایہ فراہم کرتا ہے، عظیم باپ اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے لیے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے، میرے والد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ والد محترم نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور اُنکا سایہ مضبوط ترین آسرا ہے، والد ہی خودداری سے جینا اور اعتماد سے جیتنا سکھاتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.