by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد: ایچ نائن اتوار بازار میں لگی آگ بجھا دی گئی

اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ سے 80 سے زائد اسٹالز جل گئے۔  

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ایچ نائن اتوار بازار کے 9 سیکشنز میں آگ لگی، 6 پر قابو پا لیا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی سے ریسکیو کی اضافی گاڑیاں طلب کرلیں۔ 

حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔



PNP

Comments are closed.