امریکی تحویل سے رہائی، 22 ایرانی کراچی میں قونصل خانے کے حوالے
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی تحویل سے رہائی کے بعد ایرانی ٹینکر عملے کے 22 افراد کو ایرانی قونصل خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
امریکا کی تحویل میں لیے گئے ایرانی ٹینکر کے عملے کے 22 افراد کو کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی پانیوں سے امریکا کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضے میں لیے گئے ایک آئل ٹینکر کے ایرانی عملے کے 22 ارکان کو ایرانی سفارت خانے کی کوششوں اور حکومت پاکستان کے سہولت کارانہ اقدامات کے بعد کراچی میں ایران کے قونصل خانے کے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.