by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 1206 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رہی۔

حصص بازار میں آج 58 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 747 ارب روپے ہوگئی۔



PNP

Comments are closed.