سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں، پہلے وزیر اعلیٰ بن کر دکھائیں، شرجیل میمن
کراچی(دیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پہلے وزیر اعلیٰ بن کر دکھائیں، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حلف برداری سے آج تک سہیل آفریدی مشن بانی پر لگے ہیں خیبرپختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور وزیراعلیٰ کو صوبہ چلانےکے بجائے بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے، اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے بجائے صوبے کی بگڑتی صورتحال کا جواب دیں۔سقوط ڈھاکہ کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کرنا تاریخ، شہدا اور قوم کی توہین ہے، تاریخ مسخ کر کے پی پی یا بھٹوخاندان کو سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دارٹھہرانا ناقابل قبول ہے۔پیپلزپارٹی کو سہیل آفریدی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے، نفرت، تقسیم کی سیاست کرنیوالے پہلے اپنا سیاسی کردار دیکھیں۔
PNP
Comments are closed.