by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آزاد کشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کا 29 جون سے کاروبار شروع کرنے اور گاڑیاں چلانے کا اعلان

آزاد کشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے 29 جون سے کاروبار شروع کرنے اور گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنما گوہر کشمیری نے کہا کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے عوام کے حقوق کیلئے کالعدم کمیٹی کے نمائندوں کا ساتھ دیا تھا۔ جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم نہیں ہوئی تھی ہم اس کے ساتھ تھے اب نہیں ہیں، 29 جون کو تمام تاجر اپنے کاروبار شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں بیٹھے یہ کون لوگ ہیں؟ ہم ان کے ساتھ نہیں، 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے، یہ ہمارا کبھی مسئلہ نہیں رہا، اب بھی وقت ہے صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو کوئی بات نہیں اب بھی وقت ہیں وہ واپس آجائیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں معمولات زندگی کہیں مکمل طور پر اور کہیں جزوی طور پر بحال ہیں۔ مظفرآباد شہر میں میڈیکل اسٹور، سبزی فروٹ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی ہیں جبکہ میرپور، بھمبر اور نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے ہیں۔



PNP

Comments are closed.