by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے "پاکستان فرسٹ” کی حکمتِ عملی پر گامزن ہیں، بلال بن ثاقب

فائل فوٹو 

وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ  ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے "پاکستان فرسٹ” کی حکمتِ عملی پر گامزن ہیں، پاکستان نے پہلے ڈیجیٹل اثاثے اپنائے، اب ان کے لیے ضابطے بنا رہا ہے۔

زیورخ میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مالیاتی نظام اب سافٹ ویئر اور بلاک چین کے ذریعے خودکار ہوتا جا رہا ہے، دنیا کے مالیاتی قواعد دوبارہ لکھے جا رہے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا۔ اب سوال ڈیجیٹل اثاثوں کی اجازت کا نہیں، ان کی بالادستی کا ہے۔ 



PNP

Comments are closed.