by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں خانہ کعبہ کی سالانہ غسل کی روحانی تقریب

مکہ مکرمہ کے مسجدالحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب منعقد کی گئی، جس میں خوشبودار عرق گلاب اور آب زمزم کا استعمال کیا گیا۔

تقریب میں غیرملکی سفارتکاروں، او آئی سی کے نمائندوں، علما، مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نے فجر کی نماز کے بعد اس بابرکت عمل میں شرکت کی۔

اس موقع پر محدود تعداد میں زائرین طواف میں مصروف رہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ تمام امور پرامن طریقے سے انجام دیے جا سکیں۔

غسل کے دوران خانہ کعبہ کے اندرونی حصے تک رسائی کے لیے دروازے کا پردہ عارضی طور پر ہٹا دیا گیا، جبکہ کسوہ کی حفاظت کو خصوصی طور پر یقینی بنایا گیا۔

یہ سالانہ تقریب اسلامی روایت اور روحانیت کے اظہار کے طور پر انجام دی جاتی ہے جس میں خانہ کعبہ کی صفائی و تقدیس کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

PNP

Comments are closed.