برطانوی ایئر بیس سے امریکی بمبار طیارے دھمکی کے بعد ہٹائے گئے،ٹرمپ
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے گلوسٹر شائر میں واقع آر اے ایف فیئر فورڈ سے تعینات تمام امریکی بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردیے گئے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق امریکی حکام کو ایک خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا، اس لیے طیاروں کو ممکنہ خطرے میں رکھنے کے بجائے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ان افراد سے بھی واقف ہیں جن کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی۔
امریکی حکام کے مطابق طیاروں کی منتقلی کے پس منظر میں ایران سے منسلک ممکنہ ڈرون حملے کا خدشہ بھی موجود تھا۔ برطانوی پولیس نے ایئر بیس کے قریب مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ ایران نے مبینہ منصوبے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
اس کے باوجود برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آر اے ایف فیئر فورڈ محفوظ ہے۔ برطانوی حکام ایئر بیس سے متعلق سیکیورٹی خدشات اور مبینہ دہشت گردی کے منصوبے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.