by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات پر ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کا بیان سامنے آگیا

ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کی جانب سے زینب علی کو طلاق دینے کے بعد سابق اہلیہ کی جانب سے سنگین الزامات پر مشتتمل ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر بالآخر علی نے جواب دے دیا ہے۔

زینب علی نے ٹک ٹاکر پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے شادی کے تین سال شدید ذہنی اذیت اور تشدد سہتے ہوئے گزارے۔ انھوں نے علی پر بے وفائی کے الزامات بھی عائد کیے، اور بتایا کہ علی پہلے بھی کئی شادیاں کرکے طلاق دے چکے ہیں۔ وہ ان کے ہی گھر میں رہتے تھے اور انھوں نے علی پر بہت خرچہ کیا۔

زینب علی کا کہنا تھا کہ علی ویوز کی خاطر لڑکیوں کو استعمال کرتا ہے۔ چھوٹی بچیوں کو پھنساتا ہے۔ سابقہ اہلیہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ علی نے کئی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر پیسے مانگے ہیں۔ انھوں نے تشدد سے اپنی انگلی ٹوٹنے کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

زینب علی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد علی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میری پہلی اور آخری ویڈیو ہے، میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہ رہا تھا کیونکہ یہ فیملی کا میٹر ہے۔ میں نے دیکھا کہ میرے خلاف ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔ زینب نے الزام لگایا کہ علی نے میری انگلی توڑ دی ہے، مجھ پر تشدد کیا ہے وغیرہ۔ وہ جو ویڈیو وائرل ہوئی طلاق والی، اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے اُس کو نہیں مارا وہاں پر۔ یہ ویڈیو میں نے بنائی ہی اس لیے تھی کہ کل کو یہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی ویڈیو لگائے گی اور مجھے بلیک میل کرے گی۔‘‘

https://www.instagram.com/reel/DaQNTTHMvEG/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==

علی حیدرآبادی نے مزید کہا کہ ’’میں نے قرآن پاک اٹھایا ہوا ہے، اور میں سچ کہہ رہا ہوں کہ میں نے اس کو نہیں مارا۔ یہ لوگ مجھے پکڑ رہے تھے کہ میں ویڈیو بنارہا ہوں اور میرا موبائل چھیننا چاہ رہے تھے۔ انھوں نے پہلے ہی تیاری کرلی تھی کہ علی کو نکال دینا ہے یہاں سے۔ جی میں بالکل ان کے گھر میں رہتا تھا، لیکن میں نے رینٹ پر گھر لیا ہوا تھا، پانچ مرلہ گیا، لیکن یہ نہیں رہی، فلیٹ لیا لیکن یہ وہاں بھی نہیں رہی۔ میں اسے حیدرآباد لے کر جانا چاہتا تھا لیکن یہ نہیں گئی۔ میں اس کے کہنے پر چلتا رہا، تین سال میں اس طرح کی بہت سی باتیں ہوئیں۔ اب مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں اس کو دھمکیاں دے رہا ہوں۔ میں قرآن اٹھا رہا ہوں کہ میں نے اسے کوئی دھمکی نہیں دی، کوئی انگلی نہیں توڑی، اور یہ فیملی میٹر ہے، میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہ رہا تھا، لیکن اس نے خود ویڈیوز لگائی ہیں۔‘‘

علی حیدرآبادی کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں کہ ’’تم خود کون سا دودھ کے دھلے ہو‘‘ اور کئی صارفین نے یہاں تک کہا کہ ’’اللہ سے ڈرو، قرآن کو بیچ میں کیوں لارہے ہو؟‘‘۔

PNP

Comments are closed.