کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں مبینہ افغان شہری سومیہ کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سومیہ پاکستانی شہری عبد الحمید سے شادی کر چکی ہیں۔ ان کے والدین افغانستان جاچکے ہیں۔ سومیہ کے پاس شادی کے تمام دستاویزات فائل سے منسلک ہیں۔ نادرا کا جواب مل چکا ہے۔ وزارت داخلہ کا جواب نہیں مل رہا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ وزارت داخلہ سے رجوع کریں۔ وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے بارہا وزارت داخلہ رجوع کیا جواب نہیں مل رہا۔نادرا کے جواب میں بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے۔ وزارت داخلہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
PNP
Comments are closed.