by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کو دلچسپ مقابلے میں تین دو سے شکست دیدی

فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں تین دو کے اسکور سے شکست دے دی۔

کیپ ورڈی نے میچ میں دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا، میچ میں پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، 59 ویں منٹ میں یہ گول کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے برابر کیا۔

کھیل کے مقررہ وقت تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، اضافی وقت کا کھیل شروع ہوا تو ارجنٹینا کے لیسینڈرو مارٹینز نے 92ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتردی دلادی۔

کیپ ورڈی کے سڈنی کیبریل نے ایک شاندار کک کے ذریعے ارجنٹینا کے گول کیپر کو بے بس کرکے مقابلہ دو، دو گول سے برابر کردیا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی ڈنی بورگس کی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی جس کے سبب ارجنٹینا کو تین دو کی برتری مل گئی، اضافی وقت کے بقیہ ٹائم میں کیپ ورڈی کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر قسمت نے اُن کا ساتھ نہیں دیا، یوں یہ میچ تین دو سے ارجنٹینا کی جیت پر ختم ہوا۔

پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے منگل سات جولائی کو ہوگا۔



PNP

Comments are closed.