پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے 3 پاکستانی کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کی، ان کھلاڑیوں میں طیب عارف، محمد طحہٰ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔
طیب عارف نے 51 گیندوں پر، 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے، محمد طحہٰ 105 گیندوں پر، 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور عرفات منہاس نے 72 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم دوسری ایسی ٹیم بن گئی ہے جس کے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 3 کھلاڑیوں نے ایک ہی اننگز کے دوران نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
اس سے قبل 1992ء میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔
اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے 3 زمبابوین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
اس وقت زمبابوے کے کھلاڑی اینڈی فلاور نے 59، گرانٹ فلاور نے 82 جبکہ ڈیو ہاؤٹن نے 121 رنز بنائے تھے۔
PNP
Comments are closed.