فیفا ورلڈکپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان جاری ہے۔ ارجنٹینا نے آخری مراحل میں دوسرا گول اسکور کرکے برتری حاصل کرلی۔
اٹلانٹا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ہاف میں گورڈن نے 55ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
دفاعی چیمپین ارجنٹینا کی جانب سے 85ویں منٹ میں فرنانڈس نے گول اسکور کرتے ہوئے میچ ایک ایک سے برابر کیا۔ اسی دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی مارٹینز نے دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔
ارجنٹینا کو کپتان میسی جبکہ انگلش فینز کو ہیری کین سے توقعات ہیں۔ میگا ایونٹ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 24 سال بعد مدِ مقابل آئی ہیں۔
واضح رہے کہ اسپین کی ٹیم پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
PNP
Comments are closed.