by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور قلندرز کا زمبابوین کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

کولاج فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں پانچ ہفتوں کے تربیتی سیشن کے لیے موجود تھے۔

یہ تربیتی سیشن زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایکسچینج پروگرام کا حصہ تھا جس کے تحت زمبابوے کے کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ بہتر بنانے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔ ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر الوداعی عشائیے کا اختتام کیا گیا۔

پانچ ہفتوں کے دوران کھلاڑیوں نے کرکٹ کی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور دوستی کے رشتے بھی مضبوط کیے۔

تربیتی سیشن مکمل ہونے پر لاہور قلندرز نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پانچ ہفتے صرف کرکٹ سیکھنے تک محدود نہیں تھے بلکہ اس دوران دوستی اور باہمی تعلقات کو بھی فروغ ملا۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان یہ پروگرام دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور کرکٹ کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اگلے مرحلے پاکستان سے کھلاڑی زمبابوے جائیں گے۔



PNP

Comments are closed.