ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
شائے ہوپ ان دنوں دورۂ بھارت میں وائٹ بال سیریز کے دوران غیر معمولی فارم میں ہیں، وہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 2 سنچریوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی 2 سنچریاں بنا چکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز میں 3 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
شائے ہوپ نے کہا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایوارڈز کچھ بھاری ہیں، ہمیں سامان کے وزن کا خیال رکھنا پڑے گا، میرا خیال ہے کہ وطن واپس جاتے ہوئے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز بھارت نے دو ایک سے جیتی تھی جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہے جس کا آخری اور فیصلہ کُن میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔
PNP
Comments are closed.