by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی دباؤ پر بھارت میں سکھوں کا قاتل تھانیدار گرفتار

بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے ایک سابق تھانیدار کو امریکا میں مقیم سکھ خاندان کو  نشانہ بنانے اور بین الاقوامی بھتہ خوری کے نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ہوشیار پور پولیس نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر گروندرجیت سنگھ ناگرا کو حراست میں لیا ہے، جو ٹانڈہ پولیس اسٹیشن کے سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رہ چکے ہیں۔

تفتیشی حکام کا الزام ہے کہ معاملہ ایک ایسے بین الاقوامی نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے جو امریکا میں موجود سکھ خاندان کو مبینہ طور پر دھمکیوں اور بھتہ خوری کے ذریعے نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر کی گرفتاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہے، جبکہ مزید افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تفتیش کا دائرہ مزید اعلیٰ سطح تک بڑھ سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

PNP

Comments are closed.