by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(پی این پی)شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضیاء کالونی گلی نمبر 12، مکان نمبر 425 میں پیش آیا جہاں سے نوجوان کی لاش ملی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت عمان کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



PNP

Comments are closed.