کراچی: منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے باہر سے 2 سال کا بچہ اغوا
کراچی میں منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر کے باہر سے 2 سال کا بچہ اغوا ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دو سال کے اذان علی کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے اغوا کیا۔
پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے دو سال کا اذان علی گزشتہ شام 8 بج کر 40 منٹ پر لاپتہ ہوا۔ اذان گھر کے باہر والدہ کے ساتھ کھیل رہا تھا، والدہ جوتے تبدیل کرنے گھر گئی تھی، واپس آکر دیکھا تو اذان موجود نہیں تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہیں، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار اذان کو سوسائٹی سے باہر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار شخص نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں بچے کے والد وہاب علی کی مدعیت میں درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب بچے کے اغوا کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
PNP
Comments are closed.