نئی دہلی: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں بارش کی امید میں دو گدھوں کی علامتی شادی کرانے کی منفرد روایت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع اننت پور کے علاقے کلیان درگ منڈل کے گاؤں کرلا پلی میں مقامی افراد نے مون سون کی اچھی بارشوں کی دعا کے لیے دو گدھوں کی شادی کی تقریب منعقد کی۔
تقریب کے دوران دونوں گدھوں کو روایتی انداز میں سجایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر جلوس کی صورت میں گاؤں کی مختلف گلیوں سے گزارا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی شریک ہوئے۔
شادی کی رسم مکمل ہونے کے بعد اہلِ علاقہ نے گدھوں پر پانی ڈالا اور علاقے میں بھرپور بارش کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔
Desperation peaks in Andhra Pradesh Kurapally villagers perform a traditional donkey wedding to pray for rain With El Niño active, rising climate fears are driving communities to age-old rituals out of sheer drought dread, while active policy focus on the environment remains low pic.twitter.com/IowlBRyXXi
— Gummalla Lakshmana (@GUMMALLALAKSHM3) July 19, 2026
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ایک قدیم روایت ہے، جس پر وہ برسوں سے عمل کرتے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی ایسی ہی ایک تقریب کے بعد علاقے میں اچھی بارشیں ہوئی تھیں، اسی امید کے تحت اس بار بھی یہ رسم ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ اس روایت کے مؤثر ہونے کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں، تاہم مقامی آبادی اسے اپنی ثقافتی اور روایتی اقدار کا حصہ قرار دیتی ہے اور اچھی بارش کی امید کے اظہار کے طور پر اس کا اہتمام کرتی ہے۔
PNP
Comments are closed.