by Rao Imran Suleman
Rao Nama

12سالہ مبینہ موٹر سائیکل چور کے چرچے، ویڈیو سامنے آ گئی

بہاولپور (پی این پی)محمدیہ کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث 12 سالہ بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں مبینہ ملزم کو موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر اسے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم یا اس سے منسلک گینگ تاحال گرفت میں نہیں آ سکا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.