by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آبادمیں ڈیجیٹل فراڈیوں کیخلاف بڑا کریک ڈان، 200غیرملکی باشندے گرفتار

اسلام آباد (پی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل فراڈیوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران 200سو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں کارروائی کی جس کے بعد گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے۔ سیکٹر آئی نائن، ایف ایٹ، ایف ٹین اور ای الیون سے مجموعی طور پر دو سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد ڈیوائسز، لیپ ٹاپس، جدید سرورز اور کمپیوٹر ہارڈ ڈسکس برآمد کر لی گئی۔

PNP

Comments are closed.