by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ترکیہ میں بڑا آپریشن،خاتون میئر سمیت 31 افراد کے وارنٹ جاری

ترکیہ کے صوبہ کوکیلی کی ازمیت میونسپلٹی کی میئر فاطمہ کپلان حریت اور ان کے شوہر مرات حریت کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے دوران حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق حکام نے میئر، ان کے شوہر اور دیگر افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے، جبکہ پولیس نے میونسپل عمارت اور میئر کی رہائش گاہ پر تلاشی بھی لی۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں انطالیہ، کریککلے، ازمیت، استنبول اور انقرہ سمیت مختلف شہروں میں بیک وقت کی گئیں۔

تحقیقات میں میونسپلٹی کے مختلف ٹینڈرز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جہاں حکام نے ممکنہ بے ضابطگیوں، مشتبہ روابط اور ٹینڈر کے عمل میں مداخلت کے الزامات کی چھان بین شروع کر رکھی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق زیر حراست افراد پر مبینہ طور پر رشوت ستانی، سرکاری ٹینڈرز میں مداخلت اور غیر قانونی تنظیم بنانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.