ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سونے کا گزشتہ بھاؤ ہی برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 165 ڈالر پر برقرار ہے۔
PNP
Comments are closed.