وادی نیلم اور کاغان میں طغیانی اور کلاؤڈ برسٹ، رابطہ پل اور مکانات بہہ گئے
وادی نیلم (پی این پی)وادی نیلم کے کٹھہ پیراں نالے میں کلاڈ برسٹ کے سبب طغیانی آگئی، گھر اور دکانیں متاثر ہوئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ریلے میں بہہ گئیں، کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بھی بہہ گئے جس سے آبادی کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔سیلابی ریلے سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فصلیں، باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب میں مقامی افراد کے مویشی بھی بڑی تعداد میں بہہ گئے۔ڈ
پٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر نقصان کی تفصیلات سامنے آسکیں گی، شدید طغیانی کے باعث شاہراہِ نیلم پر شاہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
PNP
Comments are closed.